
ترکیہ کے نومنتخب صدر رجب طیب ایردوان یکم سے 6 جون کے درمیان تیسری مدت کے لئے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور نئی کابینہ کا اسکے ایک دن بعد حلف اٹھانے کا امکان ہے۔
حلف برداری کے بعد بعد نئی حکومت اپنا کام شروع کر دے گی۔
حکمران جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی آق کے ترجمان عمر چیلک نے کہا کہ رجب طیب ایردوان حلف اٹھانے کے فوراً بعد نئی کابینہ کا اعلان کر سکتے ہیں۔
موجودہ کابینہ میں سے صرف تین وزرا کے اپنے عہدوں پر برقرار رہنے کی توقع ہے جن میں خارجہ امور، داخلہ اور دفاع کے وزرا شامل ہیں ۔