turky-urdu-logo

صدر ایردوان کا شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ رمضان کا آغاز

صدر رجب طیب ایردوان نے رمضان المبارک کے پہلے دن صدارتی کمپلیکس میں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ افطاری کی۔

عشائیہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ہر سال کی طرح وہ رمضان المبارک کے پہلے ہی دن شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ افطار بانٹنا چاہتے تھے ۔

انکا کہنا تھا کہ  میں اپنی قوم اور تمام عالم اسلام کو رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ہمارے شہداء کے لواحقین اور غازیوں کو ہماری قوم نے ہمارے سپرد کیا ہے۔

یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کے تمام مسائل میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں، انہیں خوش کریں اور انکی دعائیں حاصل کریں۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ انہوں نے دفاعی صنعت میں اپنی سرمایہ کاری سے ترکیہ کو حقیقی طور پر ایک آزاد ملک بنا دیا ہے، صدر ایردوان نے  کہا کہ ترکیہ ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں اور 85 ملین کا شکریہ، جنہوں نے افواج میں شامل ہو کر اپنی آزادی اور مستقبل کا دفاع کیا، ہم نے ہمیشہ سیدھے راستے پر چلنا جاری رکھا ہے۔

صدر ایردوان نے مزید کہا کہ ظاہر ہے، ان لوگوں کی کوششیں، جو ہمارے ملک کو گھٹنوں کے بل گرا کر  ترکیہ کو ایک بار پھر کمزور کرنا چاہتی ہیں وہ کبھی ختم نہیں ہوں گی لیکن یہ بات بھی حقیقت ہے کہ ہم ان ارداوں کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

 

Read Previous

ہمارا اولین مقصد اپنے شہریوں کی زندگی کو بہتر بنانا ہے،صدر ایردوان

Read Next

صدر ایردوان کا اپنے یو اے ای کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ, سالگرہ کی مبارکباد

Leave a Reply