صدر ایردوان نے دیار باقر میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ افطار ڈنر میں شرکت کی۔

اعشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے صدرایردوان کا کہنا تھا کہ وہ تمام اداروں ، میونسپلٹیوں ، این جی اوز اور انسانی ہمدردی کے کام کرنے والوں کے ساتھ مل کر دیار باقر کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے دیار باقر میں بھی نئے گھروں کی سنگ بنیاد رکھ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انشاللہ دیارباقر میں کل 16 ہزار 5 سو رہائش گاہیں اور 2 ہزار 3 سو گاوں کے گھر بنائیں گے۔

دیار باقر میں کل 18 ہزار 8 سو 60 رہائش گاہیں اور گاوں کے مکانات بنا کر ہم آپ کو آپکے نئے گھروں میں رہائش فراہم کریں گے۔

ہم جب تک اپنے ملک کو دوبارہ اسکے پاوں پر کھڑا نہیں کر دیتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
