
کراچی قونصلیٹ جنرل اور ٹکا کی جانب سے افطار کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ٹکا کے نمائندوں ، کراچی قونصل جنرل، سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری، وزیر مملکت سعید غنی، کراچی کمشنر محمد اقبال میمن اور سندھ کے چیف سیکریٹری سہیل راجپوت کے علاوہ سفارت کاروں، پبلک ایڈمنسٹریٹرز، این جی اوز کے منتظمین اور نمائندے، یونیورسٹی ممبران سمیت 300 افراد نے شرکت کی ۔ افطار کی تقریب میں کراچی کے قونصل جنرل کمال سانگو نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں پاکستان اور ترکیہ نے یکجہتی کی ایک بڑی مثال دکھائی ہے پاکستان میں جب سیلاب آیا تو ترکیہ نے فوراً پاکستان امداد بھیجی اور پاکستانیوں کی مشکل وقت میں مدد کی اسی طراح پاکستان نے بھی ترکیہ کی اس مشکل گھڑی میں ساتھ نہ چھوڑا اور ریسکیو ٹیم سمیت دیگر امداد ترکیہ بھیجی.
ترک قونصل جنرل جمال سانگو نے کراچی قونصلیٹ کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کو تعریفی اسناد پیش کیں جو ترکیہ میں زلزلہ زدگان کی مدد کو فوراً پہنچے تھے ۔
اس افطار ڈنر کے مہمانانِ خصوصی یتیم بچے تھے ۔ جنہیں ٹکا کی جانب سے تیار کیے گئے عید کے تحائف ٹکا کے کوآرڈینٹر خلیل ابراہیم ، کراچی قونصل جنرل کمال سانگو، وزیر مملکت سعید غنی، کمشنر محمد اقبال میمن نے پیش کیے۔