turky-urdu-logo

صدر ایردوان کی ترکیہ ریڈیو ، ٹیلی ویژن کارپوریشن کی مشترکہ نشریات میں شرکت

صدر رجب طیب ایردوان نے  شامی  شہریوں کی اپنے وطن کو واپسی   کے لیے  منصوبوں  پر کام کرنے کی  وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے  دس لاکھ مہاجرین کی وطن واپسی کی منصوبہ بندی کی ہے ۔

صدر ایردوان نے ترکیہ ریڈیو ، ٹیلی ویژن کارپوریشن کی مشترکہ نشریات میں ایجنڈے کے حوالے سے  سوالات کے جواب دیئے۔

ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ ہم، اپنے ملک میں خانہ جنگی سے راہ ِ فرار اختیار کرتے ہوئے  ترکیہ میں پناہ لینے والے شامیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے   یاد دہانی کراتے ہوئے کہاکہ شمالی شام میں محفوظ واپسی کے لیے بریکیٹ ہاؤسز  تیار کیے گئے  ہیں، اور اب تک 5 لاکھ 60 ہزار شامی اپنے وطن واپس جا چکے ہیں، "ہم نے اسوقت 10 لاکھ پناہ گزینوں کی بھی وہاں واپسی کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ یقیناً یہ وقت کے ساتھ ساتھ ہو گا۔ ہم محفوظ ماحول میں شامیوں کی ان کے ممالک میں واپسی کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔ "

صدر نے بتایا کہ ہماری سرحدوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے، انکا کہنا تھا کہ "ترکیہ کی سرحدوں کی ہمیشہ سے کہیں زیادہ محفوظ ہیں۔”

شمالی شام میں ترک فوجیوں کے وجود کے جاری رہنے کا اشارہ دینے والے جناب ایردوان نے کہا کہ "ان فوجیوں کی واپسی کی صورت میں ہم محفوظ نہیں ہوں گے اور نقل مکانی میں اضافہ ہو گا۔”

انہوں نے بتایا کہ  علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف کامیابی سے جدوجہد جاری ہے، "ہم اندرون اور بیرون ملک PKK اور اس سے وابستہ تنظیموں کے خلاف اپنی جنگ  جاری رکھنے  پر پُرعزم ہیں۔ ہم ان کو سکھ کا سانس نہیں لینے دیں گے۔”

Read Previous

صدر ایردوان کی عظیم الشان رومیلیا اجتماع میں شرکت

Read Next

نیویارک: نامعلوم افراد کا  ترکش ہاوس پر حملہ، اقوام متحدہ کی  مذمت

Leave a Reply