turky-urdu-logo

ترکیہ: صدر ایردوان کی بلغارین صدر سے ملاقات

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے غیر قانونی نقل مکانی سے نمٹنے کے لیے بلغاریہ کے ساتھ موثر تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

استنبول میں اپنے بلغاریہ کے ہم منصب رومین رادیو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم نے غیر قانونی نقل مکانی کے انتظام میں موثر تعاون کی ضرورت پر توجہ مرکوز کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دوطرفہ تعاون بلغاریہ کی جانب سرحدی دروازوں کی جدید کاری کی تکمیل اور فوڈ انسپکشن انفراسٹرکچر کی مضبوطی کے ساتھ مزید ترقی کرے گا۔

انکا کہنا تھا کہ ترکیہ اور بلغاریہ کے درمیان تجارتی حجم گزشتہ سال 6 بلین ڈالر تک پہنچ گیا، انہوں نے مزید کہا کہ جمعے کو ہونے والے مذاکرات میں مشترکہ ہدف طے کیا گیا تھا کہ اسے مختصر وقت میں 10 بلین ڈالر تک بڑھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کی حفاظت پر تعاون کے مواقع کا معاملہ ایجنڈے میں شامل تھا، ترکیہ کی توانائی اور قدرتی وسائل کی وزارت، بلغاریہ کی طلب کو پورا کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے گی۔

دریں اثنا، رادیو نے اناج راہداری کے معاہدے میں مدد کرنے اور بلغاریہ کی مائع گیس کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ترکیہ کی کوششوں کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ جمعے کی بات بہت بہترین رہی ، جو مشترکہ طور پر اقدامات کرتے ہوئے سرحدی دروازوں کی حفاظت کو بڑھانے کی اہمیت پر مبنی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلغاریہ نے بڑھتی ہوئی غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کے لیے انقرہ کی کوششوں کو بھی سراہا ہے۔

22 جولائی کو ترکیہ، اقوام متحدہ، روس اور یوکرین نے استنبول میں یوکرین کی بحیرہ اسود کی تین بندرگاہوں سے اناج کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کے لیے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے، جو فروری میں یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کی وجہ سے روک دی گئی تھی۔
اپنی مقررہ میعاد ختم ہونے سے چند دن پہلے، اناج کے تاریخی معاہدے کو 19 نومبر سے شروع کرتے ہوئے مزید 120 دنوں کے لیے بڑھا دیا گیا۔

Read Previous

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل تین روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے

Read Next

کروشیا کے ہاتھوں ورلڈ کپ کواٹر فائنل میں سابقہ ورلڈ چیمپئن برازیل کو اپ سیٹ شکست

Leave a Reply