turky-urdu-logo

صدر ایردوان کی البانیہ کے وزیر اعظم راما سے ملاقات،تجارتی حجم کو 2 بلین ڈالر تک بڑھانے کے عظم کا اعادہ

البانوی وزیر اعظم ایدی راما نے صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر ترکیہ کا سرکاری دورہ کیا تھا۔

ترکیہ پہنچنے پر  وزیر اعظم   کا ترک صدارتی کمپلیکس میں ایک شاندار سرکاری تقریب کے ساتھ خیرمقدم کیا گیا  اور رسمی میدان میں پہنچنے پر ترکیہ اور البانیہ  کے قومی ترانے  بجائے گئے اور  وزیر اعظم راما  کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

صدر ایردوان اور البانوی وزیر اعظم ایدی راما نے  متعدد معاہدوں کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد موجودہ 1 بلین ڈالر دو طرفہ تجارتی حجم کو 2 بلین ڈالر تک بڑھانا ہے۔

مشترکہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  صد ایردوان نے 3.5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ البانیہ میں سر فہرست پانچ غیر ملکی سرمایہ کاروں میں سے ایک کے طور پر ترکیہ کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔

انکا کہنا تھا  کہ 600 سے زیادہ ترک کمپنیاں البانیہ کی معیشت کو بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں اور 15 ہزار سے زائد البانی شہریوں کو روزگار فراہم کر رہی ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور کاروباری تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

صدر ایردوان نے فیٹو کا مقابلہ کرنے کے لیے وزیر اعظم راما کی عظم و ہمت کی تعریف کی اور دو طرفہ تعلقات میں  کسی بھی قسم کے خلل نہ آنے کا اعادہ کیا۔

صدر ایردوان نے ترک معارف فاؤنڈیشن کے تعلیمی اقدامات میں وزیر اعظم راما کے تعاون پر اظہار تشکر بھی کیا۔

ترکیہ اور البانیہ دونوں نیٹو اتحادیوں نے بلقان میں امن اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر ایردوان نے علاقائی مسائل کے حوالے سے البانیہ کے ساتھ بات چیت کو بڑھانے کے ترکیہ کے ارادے پر زور دیا۔ رہنماؤں نے اسرائیل فلسطین تنازعہ پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر ایردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ووٹنگ کے دوران البانیہ کے اصولی موقف کی تعریف کرتے ہوئے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی  بھی کیا۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں رہنماوں نے ترکیہ اور البانیہ کے اقتصادی تعاون، باہمی سرمایہ کاری اور علاقائی استحکام کو فروغ دینے کے عزم پر زور دیا۔ رہنماؤں نے اپنے 2 بلین ڈالر کے تجارتی ہدف کو حاصل کرنے کے بارے میں امید کا اظہار کیا اور مشترکہ چیلنجوں کے خلاف اپنی مشترکہ کوششوں کا اعادہ کیا۔

 

Read Previous

صحابی رسول حضرت ابو ایوب انصاری

Read Next

ترکیہ کے ففتھ جنریشن جنگی جہاز قان کی پہلی پرواز

Leave a Reply