Turkiya-Logo-top

صدر ایردوان کا دورہ دیار بکر، متعدد پراجیکٹس کا افتتاح کر دیا

صدر ایردوان نے دیار بکر میں متعدد پراجیکٹس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ملک کے سامنے سے پتھر، کانٹوں، پھندوں کو صاف کرنے اور ان اصلاحات کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں جن کا مقصد ہماری قوم کے اتحاد اور یکجہتی کو مضبوط کرنا ہے۔

ہم کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ ہمارے ملک کی ترقی میں کوئی بھی کسی قسم کی بھی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرئے۔

جس طرح ماضی میں بھی ترکیہ کو درپیش آنے والے مسائل کو حل ہم نے ہی کیا تھا بلکل ویسے ہی آج بھی ہر قسم کی مشکل کا ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

لوگوں کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

دیار بکر کے دورے کے دوران صدر ایردوان نے ان ماوں سے بھی ملاقات کی جو اپنے اغوا شدہ بچوں کے گھر واپسی کا انتظار کر رہی ہیں اور دھرنے میں بیٹھی ہیں۔

صدر ایردوان نے انکو یقین دہانی کروائی کے بہت جلد ہم مل کر ان دشمنوں کو ہرائیں گے۔

صدر ایردوا ن نے ” میرا پہلا ووٹ ایردوان کے لیے” کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل ہمارا اثا ثہ ہیں ہم اپنے نوجوانوں کے ساتھ مل کر ترکیہ کو عظیم بلندیوں تک لے کر جائیں گے۔

Read Previous

ترک خاتون باکسر یورپین چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

Read Next

ترک وزیر خارجہ تین روزہ دورے میں افریقہ روانہ

Leave a Reply