صدر رجب طیب ایردوان نےاستنبول میں "ینگ پروجیکٹس ان فاتح” کی تقریب میں شرکت کی۔
استنبول میں فاتح میونسپلٹی کی جانب سے منعقدہ اس تقریب میں لائبریریوں اور یوتھ سینٹرز کا افتتاح کیا گیا ہے
صدر ایردوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس پروجیکٹ کے تحت 13لائبریریوں کا افتتاح کیا جا چکا ہے جن میں 1800 افراد کی گنجائش موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے نوجوان بڑے پیمانے پر مستفید ہو رہے ہیں۔
صدر نے شرکا کو رمضان کی آمد پر مبارکباد بھی پیش کی اور تمام انسانیت کی بھلائی کے لیے دعا بھی کی۔


