fbpx
ozIstanbul

ترک صدر رجب طیب ایردوان کی استنبول میں اساتذہ کی تقرری تقریب میں شرکت

ترک  صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں اساتذہ کی تقرری تقریب میں شرکت  کی۔

صدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ترکی میں اوسط کلاس  سائز  کم ہوا ہے   پہلے ایک گلاس میں  تقریبا 30 بچے ہوتے  تھے جس  میں کمی کے بعد اب یہ شرح 22 تک آ گئی  ہے۔  آج ترکی  کے اسکولوں میں اوسط کلاس سائز برطانیہ ،آسٹریلیا اور فرانس  سے کم جبکہ امریکہ  اور  جرمنی کے برابر ہے۔

صدر کا کہنا تھا کہ ترکی نے 20 ہزار نئے اساتذہ  بھرتی کیے ہیں  جس کے بعد تر کی کے اسکولوں میں اساتذہ – طلبا  کی شرح  او ای سی ڈی کی مقرر کردہ شرح سے زیادہ ہے ۔

صدر ایردوان  نے اساتذہ کے حقوق کا تذکرہ کرتے  ہو ئے کہا کہ تر کی یورپ کا واحد  ملک ہے جس میں اساتذہ کے  کام کرنے کے اوقات  سب سے کم ہیں۔

ترکی  کےاسکول استاتذہ  میں ٹینشن اور ڈپریشن  جیسے علامات بھی قدرے کم ہیں ۔  علاو ہ ازیں ہم نے اپنے اسکولوں میں جدید ٹیکنالوجی  بھی  متعارف  کروائی  ہے جس سے ہمارا تعلیمی نظام بہتر ہوا ہے۔

پچھلا پڑھیں

برطانیہ کے وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اگلا پڑھیں

عالمی برادری کو 90 کی دہائی میں کی گئی غلطیوں سے سبق سیکھنا چائیے، پاکستانی وزیرخارجہ

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے