
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں اساتذہ کی تقرری تقریب میں شرکت کی۔
صدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں اوسط کلاس سائز کم ہوا ہے پہلے ایک گلاس میں تقریبا 30 بچے ہوتے تھے جس میں کمی کے بعد اب یہ شرح 22 تک آ گئی ہے۔ آج ترکی کے اسکولوں میں اوسط کلاس سائز برطانیہ ،آسٹریلیا اور فرانس سے کم جبکہ امریکہ اور جرمنی کے برابر ہے۔
صدر کا کہنا تھا کہ ترکی نے 20 ہزار نئے اساتذہ بھرتی کیے ہیں جس کے بعد تر کی کے اسکولوں میں اساتذہ – طلبا کی شرح او ای سی ڈی کی مقرر کردہ شرح سے زیادہ ہے ۔
صدر ایردوان نے اساتذہ کے حقوق کا تذکرہ کرتے ہو ئے کہا کہ تر کی یورپ کا واحد ملک ہے جس میں اساتذہ کے کام کرنے کے اوقات سب سے کم ہیں۔
ترکی کےاسکول استاتذہ میں ٹینشن اور ڈپریشن جیسے علامات بھی قدرے کم ہیں ۔ علاو ہ ازیں ہم نے اپنے اسکولوں میں جدید ٹیکنالوجی بھی متعارف کروائی ہے جس سے ہمارا تعلیمی نظام بہتر ہوا ہے۔