turky-urdu-logo

کوئی ہمارے ملک کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے تو وہ اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا،صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول اتاترک کلچرل سینٹر میں منعقدہ 2022 نجیب فاضل ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی۔

ترک شاعر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ خدا تعالی نجیب فاضل کے درجات بلند کرے ۔ آپ اتنے بہادر آدمی تھے کہ مشکل حالات سے کبھی نہیں گھبرائے اور یہ ہر بہادر آدمی کے بس کی بات نہیں ہے۔ رومانوی انقلابیوں اور مانگے کی خدائی پر ناز کرنے والوں کی بجائے ان مثالوں کو دیکھو جنہوں نے اپنی زندگی میں ایک مقام حاصل کیا ہے۔

صدر ایردوان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی ہمارے ملک کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے تو وہ اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔

صدر نے مزید یہ کہا کہ قومیں اس وقت عروج حاصل کرتی ہیں جب ان کے پاس سائنس، ثقافت اور فن کے ماہر رہنما اور پیداواری لوگ ہوں ۔صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ اگر ایک قوم اپنے اندر یہ خصوصیات رکھتی ہے تو آخر کار وہ متوقع عروج حاصل کر لیتی ہے۔


صدر ایردوان نے ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے نجیب فاضل ایوارڈز کو سائنس اور ثقافت کے حوالے سے ترک کلاسک میں شامل کرنے میں تعاون کیا۔

صدر ایردوان نے ایوارڈز حاصل کرنے والوں کو مبارک باد دی اور انکے لیے نتیجہ خیز زندگی کی دعا کی۔

Read Previous

ڈاکٹر اسد مجید خان پاکستان کے سیکرٹری خارجہ مقرر

Read Next

پاکستان :15 ویں عالمی اردو کانفرنس کراچی میں اختتام پذیر

Leave a Reply