
پاکستانی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ترکی کی بری فوج کے کمانڈر، جنرل امیت دندار نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا أعادہ کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت، دفاع اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
امید ہے کہ دونوں ممالک کے مابین فوجی تربیتی تعاون کے معاہدے سے دفاعی تعاون مزید مستحکم ہو گا۔ صدر نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔