ترکیہ میں 29 ستمبر سے منتظمین ورلڈ ایتھناسپورٹس کنفیڈریشن کے زیر انتظام چوتھی عالمی روایتی گیمز کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جس میں 100 سے زائد ممالک میں ہزاروں اتھلیٹس متعدد کھیلوں میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں ۔ ترک عالمی روایتی کھیل میں گھڑ سواری ، تیر اندازی، ریسلنگ ، فلائٹ شوٹنگ اور دیگر روایتی کھیل شامل ہیں ۔ اس چار روزہ ایونٹ کا مقصد تاریخی کھیل کی روایات کو محفوظ رکھنا ہے۔ ورلڈ ایتھناسپورٹس کنفیڈریشن کے صدر بلال ایردوان کا کہنا ہے ۔ اس طرح کے کھیل کے ایونٹس سے ہم دنیا کے مختلف جغرافیوں سے مختلف کھیلوں کو دنیا تک پہنچا سکتے ہیں ۔ اس ایونٹ میں شائقین صرف ریسلنگ کے ہی 100 سے زائد اقسام ایک ہی جگہ پر دیکھ سکیں گے ۔ عالمی روایتی کھیل پہلی مرتبہ 2014 میں کرغزستان میں منعقد کیا گیا ۔ جبکہ دوسری اور تیسری بار بھی اسکی میزبانی کرغزستان نے ہی کی ۔ اور اب ترکیہ نے ترک ریاستوں کی تنظیم کے سربراہ ریاستوں کی کونسل کے مشاورت کے بعد اس کھیل کا انعقاد کر رہا ہے ۔
خیال رہے کہ ترکیہ نے گزشتہ ماہ ایک اور بین الاقوامی گیمز اسلامی یکجہتی گیمز کا بھی انعقاد کیا تھا ۔ جس میں 56 ممالک میں چار ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی