Turkiya-Logo-top

وزیراعظم پاکستان اور فیکد مارشل کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے اہم ملاقات

سوئٹزرلینڈ کے برگن اسٹاک ریزورٹ میں جاری امریکہ-ایران امن مذاکرات کے سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کی۔ امریکی وفد میں جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف بھی شامل تھے۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان مجوزہ امن معاہدے کے ابتدائی الیکٹرانک دستخط پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ آج فریقین کے درمیان حتمی مذاکرات اور معاہدے پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی وفد سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ایرانی وفد سے بھی ملاقات کریں گے، جس کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں۔ ایرانی وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔

برگن اسٹاک میں ہونے والے یہ مذاکرات خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور ایک پائیدار امن معاہدے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیے جا رہے ہیں۔

Read Previous

فیفا ورلڈ کپ میں ترکیہ کا سفر اختتام پذیر

Leave a Reply