پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا
اجلاس قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں شروع ہوا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم پر اعتماد کے حوالے سے قرارداد پیش کی
اسپیکر قومی اسبملی نے وزیراعظم کی حمایت میں ووٹ دینے والوں کو دائیں لابی کی طرف جانے کی ہدایت کی جس کے بعد ارکان نے باری باری جا کر اپنے ووٹ کا اندراج کروایا
اسپیکر قومی اسبملی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے 178 ووٹ حاصل کئے۔ واضح رہے بطور وزیراعظم انتخاب کے دوران عمران خان کو 176 ووٹ ملے تھے۔ اس طرح اعتماد کا ووٹ حاصل کرتے ہوئے دو اضافی ووٹ ملے۔
اپوزیشن نے قومی اسمبلی کا بائیکاٹ کیا جس کے باعث اپوزیشن کی بینجز خالی رہیں
وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو پارلیمنٹ کے اراکین کے انتخاب کے بعد اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا تھا کیونکہ پارلیمنٹ کے انتخابات میں حکومت کے ایک امیدوار ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ شکست کھا گئے تھے۔