دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شہروں میں موجود سلیپر سیلز چلانے والی شاخ وائے پی ایس کے سرکردہ لیڈر عبداللہ بولات کو ترکی کے ٹی بی ٹو ڈرون سے پن پوائنٹ ایکوریسی سے نشانہ بنایا گیا۔
عبداللہ بولات کون تھا؟
عبداللہ بولات کا شمار YPS کی ٹاپ لیڈرشپ میں ہوتا تھا، وہ ایک ماہر سنائپر اور قاتل کے نام سے تنظیم میں جانا جاتا تھا۔ عبداللہ بولات دہشت گرد تنظیم کے سلیپر سیل کا سربراہ تھا۔
عبداللہ بولات کو کچھ عرصہ پہلے ہی ترکی میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تنظیم کے لیڈرز جمیل بیئک اور مراد کرائیلن کی جانب سے دیارباقر کے دیہی علاقے میں سنسنی خیز حملوں کے لیے بھیجا گیا تھا۔
ترک خفیہ ایجنسی اور ڈرون سٹرائیک
عبداللہ بولات کے بارے میں ترک خفیہ ایجنسی ایم آئی ٹی نے معلومات دیں کہ وہ سگلیک گاوں میں چھپا ہوا ہے اور لائس کے شمال میں ایک اور دہشت گرد گروپ سے ہیوسل ہملیٹ کے علاقے میں رات کے اندھیرے میں ملاقات کے لیے نکلے گا۔ متعلق گاوں کے کوآرڈینیٹس کی روشنی میں ٹی بی ٹو ڈرون سے اس علاقے کی نگرانی کی گئی۔ گراونڈ پر موجود انٹیلی جنس ذرائع سے ہدف کی تصدیق ہونے پر ڈرون سے عبداللہ بولات کی گاڑی کا قدم بقدم پیچھا کیا گیا۔ جب یہ گاڑی آبادی سے باہر نکلی تو اس کو عین اسوقت ٹی بی ٹو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا جب عبداللہ بولات گاڑی سے نکل کر جنگل کی طرف جانے لگا۔ یاد رہے کہ اس دہشت گرد کو ڈرون کے سمارٹ مائیکرو میونیشن سے نشانہ بنایا گیا، جسکو ترک کمپنی راکٹسان نے تیارکیا ہے۔
