ozIstanbul

پی آئی اے کا کراچی ، لاہور سے باکو کےلیے براہ راست پروازیں چلانے کا منصوبہ

پاکستان  ایئرلائن پی آئی اے  نے کراچی اور لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت اور تجارتی مرکز باکو کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے ترجمان نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ وہ باکو کے لیے ہفتے میں 2 براہ راست پروازیں چلائے گی، ایک پرواز کراچی جبکہ دوسری لاہور سے اڑان بھرے گی۔

اس سلسلے میں پہلی پرواز بدھ کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل سے روانہ ہوئی جب کہ دوسری پرواز 19 مارچ کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل سے روانہ ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ یہ پروازیں دونوں ممالک کے شہریوں بالخصوص آذربائیجان میں مقیم پاکستانیوں کے دیرینہ مطالبے کو پورا کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ باکو کو سیاحتی مقام کے طور پر اچھی شہرت حاصل ہے اور اب مسافر پی آئی اے کی براہ راست پروازوں میں کراچی اور لاہور سے باکو تک آسانی سے سفر کر سکیں گے۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایئر مارشل (ر) ارشد ملک نے پرواز کے انتظامات کو حتمی شکل دینے پر ایئر لائن حکام کو مبارکباد دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے نیٹ ورک میں مزید مقامات کو شامل کرنے کا منصوبہ بھی پائپ لائن میں ہے۔

سی ای او نے ایئر لائن مارکیٹنگ اور دیگر شعبوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے وزیراعظم کے وژن کی روشنی میں مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کریں۔

پچھلا پڑھیں

افغان قیادت کا دورہ قطر کامیاب رہا،وزیر خارجہ افغانستان

اگلا پڑھیں

ترکی کے وزیر مذہبی امور ڈاکٹر علی ارباس کا وفد کے ہمراہ دورہ پاکستان

تبصرہ شامل کریں