turky-urdu-logo

فلسطین کی جدوجہدِ آزادی مسلم امہ کے لئے مقدس فریضہ ہے، صدر الجیریا

الجیریا کے صدر عبدالماجد تیبون نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کا یہ حق ہے کہ مشرقی یروشلم ان کا دارالحکومت ہو اور مسلم امہ اس پر کوئی سمجھوتہ یا سودے بازی نہیں کرے گی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الجیریا کے صدر نے کہا کہ فلسطین کی جدوجہدِ آزادی نہ صرف الجییریا، اس کی عوام بلکہ مسلم امہ کے لئے ایک مقدس فریضہ ہے۔

انہوں نے فسلطین کی علیحدہ، آزاد اور خود مختیار ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی یروشلم کو اس کا دارالحکومت بنایا جائے۔

عبدالماجد تیبرون نے اقوام متحدہ میں اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ براعظم افریقہ کو اس عالمی فورم پر اس کے حق کے مطابق نمائندگی نہیں دی جا رہی ہے۔ انہوں نے سرتے ڈیکلریشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کونسل میں افریقہ کو مستقل نمائندگی دی جائے۔

2005 میں لیبیا کے شہر سرتے میں افریقن یونین کانفرنس ہوئی جس کے اعلامیئے میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ اقوام متحدہ اور سیکیورٹی کونسل کی تنظیم نو کی جائے جس میں دو مستقل اور پانچ غیر مستقل ممبرز شام کئے جائیں۔

Read Previous

مصری عوام السیسی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی، 3 پولیس افسر اور 4 قیدی جاں بحق

Read Next

اسپیس اور ٹیکاناولوجی فیسٹیول ٹیکنوفیسٹ جنوب مشرقی صوبہ گزیانتیپ میں آج سے شروع

Leave a Reply