fbpx
ozIstanbul

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا 15 جولائی کی مناسبت سے ترک صدر کے نام پیغام

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے   15 جولائی کی مناسبت سے  ترک صدر رجب  طیب ایردوان  کے نام خصوصی پیغام جاری کیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں اس دن کے توسط سے ترک قوم اور حکومت کو ییغام دینا چاہتا  ہوں کہ  پاکستانی قوم  ہمیشہ اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ کھٹری ہے۔

عمران خان    کا کہنا تھا کہ  پانچ سال قبل جس  بہادری سے ترک قوم نے  اپنی جانوں کا نظرانہ پیش   کر کے  جمہوریت اور ملکی سالمیت کا تحفظ کیا  تاریخ اسے ہمیشہ یاد رکھے گی۔

اس  دن پاکستانی قوم نے ترکوں کی آواز بن کر  تر کی کی جمہوریت اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والے عناصر کے مخالفت کی۔

آج  15 جولائی کے دن پاکستانی  قوم    ترکی کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم نے دنوں ممالک کی دوستی  کا تذکرہ  کرتے ہوئے کہا  ترکی اور پاکستان  کے درمیان تعلقات تاریخی  ، برادرانہ اور کثیر الجہتی  بنیادوں پر استوار ہیں۔  ہرقسم کے حالات میں دونوں ممالک نے   ایک دوسرے       کے شانہ بشانہ   کھڑے ہو کر مقابلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے روز دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تر کی کے جہموریت، امن اور ترقی کے لیے جاری جدو جہد میں ان کے ساتھ ہے  ۔

انہوں نے صدر ویردوان  کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  امن اور استقامت کی اس ڈور میں ہمارے دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔  خدا آپ کو کامیاب کرے۔

پچھلا پڑھیں

پاکستان:پسنی میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید

اگلا پڑھیں

جذبہ سرفروشی کا دن

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے