
ترکیہ میں پاکستان کے نئے سفیر نے اتاترک کے مزار پر حاضری دی۔
سفیر نے عظیم سیاستدان، مصلح اور جمہوریہ ترکیہ کے بانی کو خراج عقیدت پیش کی۔
سفیر نے اہلِ خانہ اور سفارت خانے کے افسران کے ہمراہ اتاترک کے مقبرے پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد سفیر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔
کتاب میں انہوں نے لکھا کہ یہ میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ میں عظیم مصطفیٰ کمال اتاترک، ایک بصیرت والے رہنما، ایک غیر معمولی سیاستدان، ایک ہونہار جرنیل اور سب سے بڑھ کر جدید ترکیہ کے بانی کو خراج تحسین پیش کر رہا ہوں۔
انکا کہنا تھا کہ تمام مشکلات اور جبر کے خلاف ثابت قدم رہنے کی ان کی میراث نا صرف ترکوں بلکہ پوری دنیا کے تمام حریت پسندوں کو متاثر کرتی ہے۔
پاکستان کے بانی محمد علی جناح نے اتاترک کو عہد کا عظیم ترین انسان قرار دیا۔
میں دعا کرتا ہوں کہ ان کی روح کو ابدی سکون ملے، میں ترک بھائیوں کی مسلسل خوشحالی کے لیے بھی دعا کرتا ہوں۔ پاک ترک دوستی زندہ باد۔
قبل ازیں ترکیہ میں پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے صدارتی محل انقرہ میں صدر ایردوان سے ملاقات کی۔
ترک سفیر نے صدر ایردوان کو اپنی سفارتی دستاویزات پیش کیں۔
دونوں ممالک کی دوستی کے 75 سال مکمل ہونے پر جشن منایا جا رہا ہے۔