امریکی تجزیہ کار مائیکل کوگل مین نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے تناظر میں پاکستان نے ایک اہم سفارتی کامیابی حاصل کی ہے اور خود کو ایک مؤثر ثالث کے طور پر منوایا ہے۔
مائیکل کوگل مین، جو جنوبی ایشیا، خارجہ پالیسی اور بین الاقوامی امور کے ماہر سمجھے جاتے ہیں، اس وقت اٹلانٹک کونسل میں سینئر فیلو ہیں اور اس سے قبل ولسن سینٹر سے بھی وابستہ رہ چکے ہیں۔
انہوں نے اپنے تجزیے میں کہا:
"پاکستان نے ایک پیچیدہ اور حساس علاقائی تنازع میں اپنی سفارتی حیثیت کو مضبوط کیا ہے اور ایک نمایاں اسٹریٹجک کامیابی حاصل کی ہے۔”
کوگل مین کے مطابق، اس بحران میں صرف چند ممالک ہی فعال ثالثی کردار ادا کر رہے ہیں، اور پاکستان ان میں نمایاں طور پر سامنے آیا ہے، جس سے اس کی عالمی سفارتی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے۔
عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے پاکستان کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے اور وہ ایک مؤثر سفارتی کھلاڑی کے طور پر ابھر رہا ہے۔