turky-urdu-logo

ترکیہ میں سفیر پاکستان کی جانب سے عید ملن کی تقریب کا اہتمام

ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر اپنی رہائش گاہ پر عید ملن کی تقریب کا اہتمام کیا۔

تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے 150 سے زائد افراد، طلباء، سفارت خانے کے افسران اور عملے نے شرکت کی۔


مہمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ عید  خوشیاں بانٹنے اور ہم آہنگی، ہمدردی، اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ دو دل، ایک جان کی مانند ہیں اور یہ خوش آئند ہے کہ ترکیہ میں پاکستانی کمیونٹی برادرانہ ترکیہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید نے پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ پاک ترک دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔

مہمانوں کو روایتی پاکستانی کھانے پیش کیے گئے اور تقریب کا اختتام پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا اور پاکستان ترک بھائی چارے اور دوستی کے فروغ کے لیے انتھک محنت کرنے کے عہد کے ساتھ ہوا۔

Read Previous

اسرائیل کے اقدامات کے باوجود فتح فلسطینیوں کی ہوگی،صدر ایردوان

Read Next

افغانستان پر اقوام متحدہ کا تیسرا اجلاس , افغان طالبان نے شرکت کی تصدیق کردی

Leave a Reply