
آذربائیجان میں پاکستان کےسفیر بلال حئی نے پاکستانی نوجوانوں کے ایک گروپ سے ملاقات کی۔
نوجوانوں کے گروپ کی قیادت لٹل آرٹ آرگنائزیشن کے عمر مشتاق کر رہے ہیں۔
یہ نوجوان ٹیلنٹ انٹرنیشنل یوتھ فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے باکو میں موجود ہیں۔
سفیر نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کو اجاگر کرتے ہوئے انکی شرکت کا خیرمقدم کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
یہ ملاقات پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ثقافتی تبادلے اور فنکارانہ تعاون کو اجاگر کرتی ہے۔