turky-urdu-logo

آئن اسٹائن سے بھی ذہین پاکستانی طالبہ، او لیول امتحان میں ریکارڈ نمبرز

پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے جنرل سرٹیفکیٹ آف سکینڈری ایجوکیشن( جی سی ایس ای) کے امتحان میں 34 مضامین میں ریکارڈ کامیابی حاصل کرلی۔

16 برس کی ماہ نور چیمہ نے او لیول کے امتحان میں 34 مضامین  میں اے اسٹار گریڈ حاصل کرکے برطانیہ سمیت دنیا بھر میں نئی تاریخ رقم کردی۔

ماہ نور نے او لیول امتحان میں 10 مضامین کا امتحان اسکول سے جبکہ 24 مضامین کا امتحان بطور پرائیوٹ امیدوار دیا۔

ماہ نور  کا آئی کیو لیول البرٹ آئن اسٹائن سے بھی زیادہ ہے۔مینسا آئی کیو ٹیسٹ میں ماہ نور کا اسکور 161 رہا ہے۔وہ ذہانت کے لحاظ سے دنیا کے سرفہرست ایک فیصد افراد میں سے ہیں۔

آئن اسٹائن کبھی مینسا  ٹیسٹ کا حصہ نہیں بنے مگر مانا جاتا ہے کہ ان کا اسکور بھی 160 ہوگا۔

واضح رہے کہ ماہ نور کے والدین عثما ن چیمہ اور طیبہ چیمہ کا تعلق لاہور سے ہے۔

فیملی 2006 میں برطانیہ منتقل ہوئی تھی۔ماہ نورکی دلچسپی طب کے شعبے میں ہے وہ انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔

Read Previous

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف آپریٹو ملرز کی کانفرنس 31 اگست کو استنبول میں ہو گی

Read Next

یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ ترکش کلچرل سینٹر لاہور کے کوآرڈینیٹر کا پشاور یونیورسٹی کے شعبہ اردو زبان و ادب کا دورہ

Leave a Reply