پاکستانی وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف ایشیا میں بات چیت اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق ہونے والے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے قازقستان روانہ ہو چکے ہیں ۔ اس دو روزہ کانفرنس میں پاکستانی کابینہ کے ارکان سمیت اعلیٰ احکام بھی شریک ہیں ۔ وزیر اعظم کل آستانہ شہر میں سیکا کے چھٹے سربراہی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔
وہ علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر کو بھی اجاگر کریں گے۔ ور سیکا رکن ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے
وزیراعظم کا اس حوالے سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نقصانات نے مربوط کوشش کی اہمیت کو بڑھا دیا ہے، دنیا کو توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کساد بازاری کا سامنا ہے، علاقائی اورعالمی مسائل پرپاکستان کانقطہ نظر بھی اجاگر کریں گے۔
سیکا 1992 میں قائم کیا گیا ایک بین الحکومتی عمل ہے جس میں ایشیا کے 27 ممالک شامل ہیں ۔جو خطے میں امن ، سلامتی اور سماجی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دیتا ہےاور پاکستان اس کے بانی ارکان میں سے ہے ۔
