انفارمیشن سروس گروپ کے 20 ویں گریڈ کے افسر عبدالاکبر خان نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے پریس سیکریٹری کا چارج سنبھال لیا ہے۔
عبدالاکبر خان اس سے قبل ترکیہ میں پاکستانی سفارت خانے میں پریس منسٹر کے عہدے پر اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ ایک دہائی سے زائد عرصے تک ترکیہ میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں
انہوں نے ترکیہ پاکستان کے درمیان تعلقات بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ دونوں ممالک میں رابط سازی کے حوالے سے یکساں مقبول تھے۔
وزیراعظم آفس میں تعیناتی سے قبل عبدالاکبر نے اکتیسواں سینئر مینجمنٹ کورس پہلی پوزیشن حاصل کرکے پاس کیا تھا۔
صحافی برادری نے عبدالاکبر خان کے تقرر کا خیر مقدم کیا ہے۔