
تاخیر کا شکار ہونے والی پاکستانی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ اب بالآخر سنیما گھروں کی زینت بننے کے لیے تیار ہے۔
ماہرہ خان، فواد خان، حمزہ علی عباسی اور حمائمہ ملک کی یہ ایکشن سے بھرپور فلم تیرہ اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔
اتوار کو ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کا آفیشل ٹریلر جاری کیا گیا ہےجسے اب تک دس لاکھ سے زائد شائقین دیکھ چکے ہیں۔ یہ فلم سن انیس سو انہتر میں ریلیز ہونے والی پنجابی زبان کی کامیاب فلم ‘مولا جٹ’ کا ری میک ہے جس میں سلطان راہی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
اس ری میک ورژن کی کہانی مولا جٹ کے کردار کے گرد گھومتی ہے جس کا ماضی تشدد زدہ ہے۔ مولا جٹ اپنے پرانے دشمن نوری نت سے انتقام لینا چاہتا ہے
ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ٹریلر میں قلعہ، جنگ اور دیگر مناظر کو شامل کیا گیا ہے۔
فلمی ناقدین کا مانناہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی واپسی سے سینیما گھروں میں پاکستانی فلموں کیلیے دروازے کھلیں گے۔