turky-urdu-logo

پاکستانی یومِ آزادی کی تقریبات، آذر بائیجانی کوہ پیما اسرافیل عاشورلی کو خصوصی خراج تحسین

پاکستانی یوم آزادی پر، آذر بائیجان میں پاکستان کے سفارت خانے میں تقریب منعقد کی گئی، جس میں آذربائیجان کے با ہمت کوہ پیما ، اسرافیل عاشورلی کو ان کے اعلیٰ ترین جذبہِ ایثار اور اخوت کے اعتراف میں خصوصی اعزاز سے نوازا گیا ۔

54 سالہ اسرافیل عاشورلی ، معروف آذربائیجانی کوہ پیما ہیں، جنہوں نے 8 ہزار سے بلند 6 چوٹیاں سر کر رکھی ہیں، مگر ان کے نام کو شہرتِ دوام گزشتہ ماہ تب ملا، جب وہ پاکستان میں نانگا پربت کو سر کر رہے تھے، اور ایک پاکستانی کوہ پیما، آصف بھٹی مہم کے دوران سنو بلائنڈ ہو جانے کے باعث کیمپ فور میں پھنس گئے تھے اور انکی مہم کے علاوہ جان بھی شدید خطرات کا شکار تھی۔ ایسے میں اسرافیل عاشورلی نے اپنی جان پر کھیل کر آصف بھٹی کی جان بچائی اور انہیں بیس کیمپ پر پہنچایا۔ اسرافیل عاشورلی نے اس سلسلے میں نانگا پربت سر کرنے کی اپنی مہم کو بھی ترک کیا اور انسانی جان کے تحفظ کو اس سب پر فوقیت دی۔
اسی انسانی ہمدردی کے جذبے کے اعتراف میں آذر بائیجان میں پاکستان کے سفیر، بلال حئی نے اسرافیل عاشورلی کو یادگاری لوحِ تحسین سے نوازا

Read Previous

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ (اے کے) پارٹی نے 2001 میں اپنے قیام کے بعد سے ہر انتخابات میں کامیابی حاصل کی،صدر ایردوان

Read Next

پاکستان اور دنیا بھر میں 76 واں جشن آزادی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا

Leave a Reply