turky-urdu-logo

پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر آج اسلامی یکجہتی کھیل میں ان ایکشن ہو نگے

کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ  ترکیہ میں ہونے والے اسلامی یکجہتی  گیمز کے ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں آج ان ایکشن ہونگے ۔ وہ 109 کلوگرام ویٹ لفٹنگ کیٹیگری میں ایکشن میں آئیں گے  ۔ نوح دستگیر کا یہ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہو گا ۔

اسلامی یکجہتی کھیل میں نوح کے بھائی ہنزلہ بھی آج ان ایکشن ہونگے ۔ ان کا مقابلہ آج دوپہر 3:30 بجے ہو گا

دوسری جانب پاکستانی  خاتون  سوئمر ز جہاں آرا اور بسمہ100 میٹر فری اسٹائل کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا  ۔ سیمی فائنل میں جہاں آرا نبی  1 منٹ  دو عشاریہ ایک ایک سیکنڈز کی ٹا ئمنگ کے ساتھ ساتویں پوزیشن میں رہی  جبکہ بسمہ خان 1 منٹ دوعشاریہ  پانچ نو منٹ کے ساتھ آٹھویں نمبر پر رہی ۔دونوں  ایتھلیٹس آج  ا  پنا فائنل مقابلہ کھیلیں گی۔

خواتین کی 100 میٹر بیک اسٹروک میں پاکستان کی فاطمہ عدنان لوٹیا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا مگر فائنل میں ان کی پوزیشن آٹھویں رہی ۔اس کے علاوہ پاکستانی کھلاڑی شوٹنگ ، آرچری اور اسکیٹ شوٹنگ میں اپنی بہترین کارکردگی  دکھائیں گے۔

Read Previous

پاکستان: ملکی سطح پر تیار ہونے والی پہلی الیکٹر ک کار متعارف

Read Next

ترک سلمن مچھلی کی برآمدات میں اضافہ

Leave a Reply