fbpx
ozIstanbul

پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

پاکستانی وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اپنے چینی ہم منصب وانگ ای کی دعوت پر، وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر چین پہنچ گئے۔چین کے چینگڈو ہوائی اڈے پر وزارتِ خارجہ چین کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا ۔وزیر خارجہ آج  چین کے صوبے سیچوان کے دارالحکومت چینگڈو میں پاک چین دو طرفہ وفود کی سطح پر منعقدہ مذاکرات میں شرکت کریں گے اور پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

ان مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات ، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون ،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر ہونیوالی پیش رفت،کرونا ویکسین کی دستیابی ، انسداد دہشت گردی، دفاعی و سیکورٹی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا جائے گا۔وفود کی سطح پر ہونیوالے پاک، چین مذاکرات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

وزیر خارجہ، دورہ ء چین کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ ای سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیر خارجہ کا یہ دورہ ء چین، پاکستان اور چین کے درمیان ستر سالہ کامیاب سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطحی روابط کے فروغ کے حوالے سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

پچھلا پڑھیں

ترک صدر ایردوان کا خطائے کے ترکی سے الحاق کو 82 سال مکمل ہونے پر پیغام

اگلا پڑھیں

استنبول میں عید ملن پارٹی کا اہتمام، پاکستانی طلبہ اور کمیونٹی کی نمایاں شخصیات کی شرکت

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے