fbpx
ozIstanbul

انقرہ: پاکستانی سفیر سائرس سجاد قاضی کا انادولو ایجینسی کے مرکزی دفتر کا دورہ

ترکی میں موجود پاکستان کے سفیر سائرس سجاد قاضی نے ترکی کی نیوز ایجینسی انادولو کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔

دارالحکومت انقرہ میں پاکستانی سفیر محمد سائرس سجاد قاضی کا انادولو کے ڈائیریکٹر جنرل سردار کاراگوز اور ڈپٹی ڈائیریکٹر جنرل اور ایڈیٹر انچیف یوسف اوزہان نے استقبال کیا۔


میٹینگ کے دوران کاراگوز نے انادولو ایجنسی کے صحافتی کام کے بارے میں بات کی۔

ڈائیریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ انادولو ایجنسی ہر خبر سے باخبر رکھتی ہے، جب بھی کوئی مسلئہ ہو اور جہاں پر ہو ہمارے صحافی وہاں پہنچ جاتے ہیں۔

کاراگوز کا مزید کہنا تھا کہ انادولو ایجنسی دنیا سے باخبر رہنے کا سب سے زیادہ قابل اعتماد ذریعہ ہے۔

پاکستانی سفیر سجاد قاضی نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو بہتر بنانے کی اہمیت اور میڈیا میں خاص طور پر انادولو ایجنسی کے بہترین کردار ادا کرنے پر روشنی ڈالی۔

انادولو ایجنسی کی کامیابیوں کا ذکر تے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام انادولو ایجنسی کا خیر مقدم کرتی ہے۔

سجاد قاضی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے چار سال سے ترکی میں بطور سفیر اپنی ڈیوٹی کے دوران انادولوایجنسی کی پیشرفت پر عمل کیا ہے۔

کاراگوز اور سجاد قاضی نے ملاقات کے اختتام پر علامتی تحائف کا تبادلہ بھی کیا۔

1920 میں قائم ہونے والی انادولو ایجنسی دنیا بھر میں کام کرنے والی ایک عالمی خبر رساں ایجنسی ہے۔

یہ امریکہ ، یورپ ، مشرق وسطی ، ایشیا ، اور ایشیا بحر الکاہل سمیت 100 سے زائد ممالک میں صارفین کی خدمت کرتا ہے۔

پچھلا پڑھیں

ترک ڈرونز طیاروں کے مقابلے میں دنیا امریکہ کے جدید طیارے بھول جائے گی ،ترک وزیر

اگلا پڑھیں

پی ایس ایل: لاہور قلندرزنے اسلام آباد یونائیٹڈ کو5 وکٹوں سے شکست دیدی

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے