Turkiya-Logo-top

پاکستانی سفیر کا شمالی ترکیہ کے ہوٹل میں آتشزدگی حادثے پر اظہار افسوس

ترکیہ میں پاکستان کے سفیر، ڈاکٹر یوسف جنید نے شمالی ترکیہ کے کارتالکیا سکائی ریزورٹ کے ہوٹل میں پیش آنے والے آتشزدگی کے المناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں ڈاکٹر یوسف جنید نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نےلکھا، کارتالکیا سکائی ریزورٹ کے ہوٹل میں آگ لگنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہوا۔ جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔
اس افسوسناک واقعے پر ہر طرف سے ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور متاثرہ خاندانوں کو اس مشکل وقت میں سہارا دینے کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں۔
ہا درہے، اب تک اس حادثے میں 66 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ترکیہ کے صدر، رجب طیب ایردوان نے آج قومی سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

Read Previous

اب ہم غزہ کی تعمیر نو پر توجہ مرکوز کریں گے: حاقان فیدان

Read Next

پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف

Leave a Reply