turky-urdu-logo

پاکستانی سفیر کی ترک نائب وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

انقرہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے ترک نائب وزیر خارجہ براق اکچپر سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، باہمی دلچسپی، دفاعی اور معاشی معاملات سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی ۔

ترک نائب وزیر خارجہ یاسین اکرم سیریم نے انقرہ میں پاکستان کے سفیر یوسف جنید کا استقبال کیا۔ اور ترکیہ زلزلے کے دوران پاکستان کی طرف سے بھیجی گئی امداد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ مختلف نئے پراجیکٹس کو آگے بڑھانے ، تجارت، تعلیم کے شعبوں میں مزید کام کرنے اور تعاون کو مزید بڑھانے کے اور عوام کے بیچ رابطوں کو بہتر بنانے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

Read Previous

ہم ترکیہ کی صدی کے راستے پر گامزن ہیں،صدر ایردوان

Read Next

اماراتی خلا باز نے خلا سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے مناظر شیئر کر دیے

Leave a Reply