turky-urdu-logo

ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئین شپ میں پاکستان نے دو گولڈ اور ایک سلور میڈل اپنے نام کیا

سری لنکا  کے دالحکومت کولمبا میں  ہونے والی  ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئین شپ پاکستان نے دو گولڈ میڈلز اور ایک سلور میڈل اپنے نام کر لیا

پاکستان کے کھلاڑی ارشاد  علی نے دو گولڈ میڈلز جیت کر اپنے ملک کا نام روشن کیا ۔ارشاد علی نے پہلا گولڈ میڈل ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئین شپ کے انڈر 21 کیٹیگری میں جیتا۔  انہوں نے ایشین کراٹے چیمپئین شپ کے انفرادی کاتا میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ جبکہ دوسرا  گولڈ میڈل انہوں  نے سینئر کیٹیگری کے انفرادی کاتا میں بھی گولڈ میڈل جیتا۔

گولڈ میڈلسٹ ارشاد علی نے سبز ہلالی پرچم بلند کرنے کو اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سخت محنت کا پھل ملا ہے، اس کامیابی کے لیے کوچ کے ساتھ کراٹے فیڈریشن کے محمد جہانگیر کا بھی بہت شکرگزار ہوں جن کی وجہ سے اس چیمپیئن شپ میں شرکت کا موقع ملا۔

پاکستان کی آرزو نے جونئیر ویمن کیٹیگری میں انفرادی کاتا میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔

 

 

Read Previous

برطانوی ٹیم کی سترہ سال بعد پاکستان پہنچ گئی

Read Next

ہم ترکیہ کو ایسا ملک بنائیں گے کہ آنے والی نسل کو ہم پر فخر ہو گا، صدر ایردوان

Leave a Reply