برطانوی ٹیم سترہ سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئے پی سی بی حکام نے اسلام آباد میں ٹیم کا استقبال کیا۔ پاکستان پہنچنے کے بعد کپتان بین اسٹوکس نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ کہ میں پاکستان کبھی نہیں گیا، سنا ہے وہاں کرکٹ کے حوالے سے بہت جوش پایا جاتا ہے، پاکستان کا دورہ پہلی بار کرنے کے لیے پُرجوش ہوں۔کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ برصغیر میں رہنے والوں کی زندگی میں کرکٹ بہت اہم کھیل ہے اور ہم بھی وہاں کھیلنے کے منتظر ہیں۔
انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تین میچز کی سیریز یکم دسمبر سے شروع ہوگی۔انگلینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ہوم ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کے مطابق یکم دسمبر سے شروع ہونے والی سیریز کے میچز راولپنڈی، ملتان اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی کے شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر کو راولپنڈی جبکہ بقیہ دونوں میچ بالترتیب 9 اور 17 دسمبر کو شروع ہوں گے، یہ میچز بالترتیب ملتان اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ انگلینڈ کی ٹیم راولپنڈی میں کوئی ٹیسٹ میچ کھیلے گیانگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، اظہر علی، فہیم اشرف، حارث رؤف، امام الحق، محمد علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔