پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی نے 29 اکتوبر یوم جمہوریہ ترکیہ کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
یہ تقریب ، پاکستانی شہر پشاور کے اعزازی قونصل جنرل، سلیم سیف اللہ خان کی طرف سے منعقد کروائی گئی تھی۔
ترک سفیر نے تقریب میں شرکت اپنے پشاور کے دورے کے دوران کی۔
تقریب میں سابق گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا۔

ترک سفیر کے اعزاز میں سابق وزیر صحت خیبر پختونخوا نے دعوت کا اہتمما م کیا جس میں میں ترک سفیر سمیت دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
خیبر پختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی میں دعوت میں موجود تھے۔

ترک سفیر نے اپنے دورہ پشاور کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا ریاست کے سائنس، ٹیکنالوجی اور خوراک کے وزیر عاطف خان سے ملاقات کی۔

ترک سفیر نے پاک ترک معارف اسکول کا بھی دورہ کیا جہاں ترک پاک سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا اہتممام کیا گیا تھا۔

ترک سفیر کو تقریب کے اختتام پر سوئینیر بھی پیش کیا گیا۔

بچوں نے تقریب میں مختلف قسم کے شو بھی پیش کیے۔

