fbpx
ozIstanbul

باکو میں پاکستان، ترکی ، آزربائیجان کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا

باکو میں پاکستان ، ترکی ، آزربائیجان کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا۔

تھری برادرز 2021 کے نام سے ان مشقوں کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔

اس موقع پر تینوں ملکوں کے پرچم لہرائے گئے اور قومی ترانے بھی پڑھے گئے۔

اسکے علاوہ شہدا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

تقریب سے خطاب کے دوران آزربائیجان کے سپیشل فورسز کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وہ باکو میں ترک اور پاکستانی سپیشل فورسز کی موجودگی پر بہت خوش ہیں۔

آزربائیجان کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ تینوں ملک آپس میں بھائیوں کی طرح ہیں۔انکی دوستی کی مثال 27 ستمبر کو آرمینیا میں ہونے والی جنگ میں دیکھی جا سکتی ہے۔

پچھلا پڑھیں

افغانستان: خواتین کی تعلیم سے متعلق نئی تعلیمی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

اگلا پڑھیں

افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ نے 60 کروڑ ڈالر کا مطالبہ کردیا

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے