turky-urdu-logo

پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے صحت کی انقرہ میں ملاقات، شعبہ صحت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق




انقرہ: وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے 11ویں ترکش میڈیکل ورلڈ کانگریس کے موقع پر ترکیہ کے وزیرِ صحت پروفیسر ڈاکٹر کمال میمیش اوغلو سے دو طرفہ ملاقات کی۔


ملاقات کے دوران دونوں وزراء نے پاکستان–ترکیہ برادرانہ تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا اور شعبہ صحت میں تعاون کو مزید گہرا اور متنوع بنانے کے عزم کی تجدید کی۔
فریقین نے طبی تحقیق، اسپتالوں کے نظام، انسانی وسائل کی تربیت اور جدید طبی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کے فروغ پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔


دونوں رہنماؤں نے کہا کہ صحت کے میدان میں تعاون سے عوام کو بہتر علاج کی سہولیات میسر آئیں گی اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوطی ملے گی۔

Read Previous

ترک صدر رجب طیب ایردوان کو فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد پر ڈبلیو ایچ او یورپ ایوارڈ مل گیا

Read Next

استنبول میں پاک–ترک وزرائے تجارت و مواصلات کی ملاقات، اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

Leave a Reply