turky-urdu-logo

پاکستان: لاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاک- ترکیہ میڈیکیا ایکسپو کا انعقاد

لاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاک -ترکیہ میڈیکا ایکسپو کا افتتاح کر دیا گیا۔

ڈپٹی وزیرصحت ترکیہ، پروفیسرتولگاتولونی، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹرسلامی کلچ،ترکش قونصل جنرل ایمیر اوزبے اور ترک وفد کی تقریب میں شرکت۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر پاکستانی سیاسی شخصیات بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

سینئر وزیر میاں اسلم اقبال اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے ڈپٹی وزیر صحت ترکیہ، تولگاتولانی کے ہمراہ تین روزہ پاکستان -ترکیہ میڈیکا ایکسپو کا افتتاح کیا۔

تین روزہ میڈیکا ایکسپو میں ترکیہ اور پاکستانی میڈیکل، فارما اور بائیو میڈیکل کمپنیوں کی جانب سے اپنی پراڈکٹس کے لئے سٹالز لگائے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ صحت کے شعبہ میں بہترین فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے بھی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

انکا کہنا تھا کہ پاک-ترکیہ میڈیکا ایکسپو کے انعقاد سے دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔

ڈپٹی وزیر صحت ترکیہ، تولگاتولونی نے پاکستان میں جاری صحت منصوبوں کو سراہا۔

تولگا تلونی نے صحت سہولت کارڈ کے ذریعے پنجاب کے عوام کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کرنے پر وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

صوبائی وزرائے صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، ڈاکٹر اختر ملک اور نائب وزیر صحت ترکیہ  پروفیسر تولگا تلونی کے درمیان تحائف کا تبادلہ بھی ہوا۔

پاکأ ترکیہ میڈیکا ایکسپو ہفتے تک جاری رہے گا۔

Read Previous

آذربائیجان کا ترک وزیر دفاع کے لیے دفاعی صنعت کے شعبے میں تعاون کا اعزاز

Read Next

دبئی میریکل گارڈن عوام کیلئے کھولنے کا اعلان

Leave a Reply