
سعودی عرب کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کے جہاز کراچی ائیرپورٹ پر پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق سعودی سفیر نواب سعید المالکی اور قونصل جنرل نے امدادی سامان صوبائی وزیر سعید غنی کے حوالے کیا۔
اس موقع پر این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور پاک فوج کے حکام بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے۔سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان میں خیمے، کمبل اور دیگر اشیا شامل ہیں۔