turky-urdu-logo

اسلامی ممالک کی جانب سے پاکستان کو امداد بھیجنے کا سلسہ جاری، مزید 2 طیاروں کی لینڈنگ

اسلامی ممالک کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کرنے کا سلسہ جاری ہے ۔ گزشتہ روز متحدہ عرب امارت  سے ایک اور طیارہ امدادی سامان لے کر کراچی کے جناح  ائیر پورٹ پر لینڈ کیا ۔

اس موقع پر دبئی ہاؤس کے عملے، این ڈی ایم اے کے نمائندے اور پاک فوج کے 5 کور کے ایک افسر نے پرواز کو کراچی ائیرپورٹ پر خوش آمدید کہا۔

سعودی عرب سے بھی پہلا  امدادی جہاز کراچی ائیرپورٹ پہنچ گیا ۔ جس میں سیلاب متاثرین کے لیے  خیمے، کمبل اور دیگر  اشیاء بھی  شامل ہیں

سول حکام کے مطابق  اسلامی ممالک سمیت دنیا بھر سے 62  سے زائد پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان آچکی ہیں، اور امدادی سامان سندھ اور بلوچستان  کے متاثرین  تک پہنچا یا جا رہا ہے ۔ پاکستانی حکام کے مطابق سب سے زیادہ امدادی طیارے عرب امارت سے   آئیں  13 طیارے اقوام متحدہ سے اور ترکیہ سے اب تک 11 امدادی طیاریں پاکستان کی سرحد تک آچکے ہیں ۔ جن میں کمبل، خیمے، کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات شامل ہیں۔

قطرسے 3 جبکہ ازبکستان ،ترکمانستان اور اردن  سے بھی ایک ایک امدادی جہازپاکستان پہنچا۔

اس کے علاوہ  چین نے بھی پاکستان کی مدد کے لیے 4  امدادی پروازیں پاکستان بھیجی

علاوہ ازیں یونیسیف کی جانب سے بھی ایک طیارہ امدادی سامان لے کر کراچی پہنچا تھا۔ حکومت سندھ، این ڈی ایم اے، ‏موفا، پاک فوج اور دیگر افسران امدادی پروازوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے ائرپورٹ پر موجود ہیں۔

Read Previous

پاکستان:سعودی عرب سے جہاز امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے

Read Next

جنوبی ترکیہ کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، امدادی سرگرمیاں جاری

Leave a Reply