Turkiya-Logo-top

پاکستان:سعودی عرب جانے والے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو بھی ایسٹرازینکا لگانے کا فیصلہ

پاکستان کے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سعودی عرب جانے والے 18 سال سے زائد عمر کےافراد کو بھی ایسٹرا زینیکا ویکسین لگانے کا اعلان کردیا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ایسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین کی منظوری دی ہے لہٰذا سعودی عرب مزدوری کیلئے جانے والے اپنی دستاویزات دکھا کر ایسٹرازینیکا ویکسین لگواسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج سے سعودی عرب جانے والے 18 سے زیادہ عمر کے لوگ ایسٹرا زینیکا لگواسکیں گے اس کے لیے انہیں اپنی دستاویزات دکھانا ہوں گی، اگر کسی گاؤں دیہات میں ایسٹرا زینیکا دستیاب نہیں تو لوگ بڑے شہروں سے ویکسین لگوائیں۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او اپنی منظورشدہ ویکسین دنیا میں تسلیم کرانے کو یقینی بنائے، ڈبلیو ایچ او کی منظورشدہ ویکسین کے حوالے سے سعودیہ سے گفتگو جاری ہے، سائنوویک اور سائنو فام سعودی عرب کی منظورشدہ ویکسین فہرست میں شامل نہیں۔

Read Previous

ایران کی نیو ی میں نئی شپس کی شمولیت

Read Next

پاکستان اور روس کا افغان تنازع کے سیاسی حل کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

Leave a Reply