turky-urdu-logo

پاکستان؛ آذربائیجان کی علاقائی سالمیت کی ہر صورت حمایت کرتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آرمینیائی فوج کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے خلاف آذربائیجان کے علاقائی سلامتی کے تحفظ کی حمایت کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم شہباز شریف اور آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف کی ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی وزیراعظم اور آذربائیجان کے صدر کے درمیان سمرقند میں ملاقات ہوئی۔

بعد ازاں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوو کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ آرمینیا کی اشتعال انگیزی میں آذربائیجان کے 70 فوجیوں کی ہلاکت کا سن کر بہت افسوس ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید لکھا کہ پاکستانی عوام اپنے برادر ملک آذربائیجان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور اپنی علاقائی سالمیت کے تحفظ کی حمایت کرتے ہیں

Read Previous

ترک صدر ایردوان اور چینی صدر شی جن پنگ کی سمر قند میں ملاقات

Read Next

افغان صحافیوں اور میڈیا حکام کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، ذبیح اللہ مجاہد

Leave a Reply