turky-urdu-logo

پاکستان میں گرمیوں کی چھٹیاں صرف 2 سے 3 ہفتوں کے لیے ہونگی

پاکستان کے صوبے پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہےکہ اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں دو سے تین ہفتوں کے لیے ہوں گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد راس نے کہا کہ اساتذہ اور عملے کی ویکسی نیشن کا آغاز کردیا ہے، لاہور میں 16 ہزار ٹیچرز اور 4 ہزار نان ٹیچرز اسٹاف ہے جنہیں ویکسین لگائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 7 جون کو اسکول کھولنے جا رہے ہیں اور جون سے قبل سب ٹیچرز کو ویکسین لگادی جائے گی، بچوں کا بہت نقصان ہوچکا، گرمیوں کی چھٹیاں کم سے کم کریں گے جو دو سے تین ہفتوں کے لیے ہوں گی۔

Read Previous

صدر ایردوان کا 26 سال پرانا خواب شرمندہ تعبیر ہو گیا،استنبول کی تقسیم مسجد کی تعمیر مکمل

Read Next

پاکستان میں بھارتی اور جنوبی افریقی قسم کے وائرس کی موجودگی کا انکشاف، کئی کیسز سامنے آ گئے

Leave a Reply