fbpx
ozIstanbul

صدر ایردوان کا 26 سال پرانا خواب شرمندہ تعبیر ہو گیا،استنبول کی تقسیم مسجد کی تعمیر مکمل

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول کے مرکز تقسیم اسکوئر میں مسجد کا افتتاح کر دیا۔ اس مسجد کا خواب صدر ایردوان نے آج سے 26 سال پہلے دیکھا تھا جب وہ استنبول کے مئیر تھے۔

اس مسجد کی تعمیر کے لیے صدر ایردوان کو بہت سی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا  جس کی تعمیر کا آغاز 2017 میں ہوا تھا۔ استنبول کے تقسیم اسکوئر میں یہ مسجد اپنی طرز کی ایک ہی مسجد ہے جبکہ اس کے ارد گرد عثمانی دور  کی کچھ مساجد موجود ہیں۔ مسجد میں 4 ہزار  لوگوں کے نماز ادا کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

اس مسجد کو تقسیم اسکوئر  کے ایک کونے میں تعمیر کیا گیا  جسے ہر سال لاکھوں افراد  دیکھنے آتے ہیں۔ یہ مسجد اتاترک ثقافتی مرکز کے بالکل سامنے بنائی گئی ہے جس میں میوزک اوپرا ہاوس سمیت مختلف ثقافتی حصے زیر تعمیر ہیں۔

مسجد کے مغرب میں گیزی پارک ہے جو 2013 میں باغیوں کا مرکز  ہوا کرتا تھا۔

 

تقسیم مسجد کو  جدید فن تعمیر "ٹاپ – ڈاؤن ” پر بنایا گیا ہے۔ ترکی میں اس فن تعمیر پر  بننے والی یہ پہلی مسجد ہے۔ مسجد کی عمارت تعمیر  کرنے کے لیے زمین میں گہری  کھدائی کی ضرورت نہیں پڑی جس سے مسجد کے اردگرد والا علاقہ بھی محفوظ رہا۔

مسجد میں ایک ثقافتی مرکز بھی بنایا گیا ہے جہاں نمائش وغیرہ کا انعقاد کیا جائے گا۔ مسجد میں عبادت کے لیے  تین ہزار فٹ صحن بھی چھوڑا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کار پارکنگ کے لیے بھی جگہ مختص کی گئی ہے۔

تین منزلہ اس مسجد کا نقشہ ترکی کے دو  معماروں نے بنایا جبکہ تعمیراتی کام کے لیے فنڈینگ  معروف ترک تعمیراتی کمپنی کے مالکان نے کی۔

پچھلا پڑھیں

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی 20 سال پرانی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اگلا پڑھیں

پاکستان میں گرمیوں کی چھٹیاں صرف 2 سے 3 ہفتوں کے لیے ہونگی

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے