
پاکستان نے آذربائیجان کے لیے اپنی مستقل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کاراباخ کے علاقے پر اسکے حق خودمختاری کا اعادہ کیا ہے۔
پاکستان نے کاراباخ میں ناجائز حکومت کی طرف سے کرائے گئے نام نہاد انتخابات کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔
پاکستان کا موقف خطے میں خودمختاری اور بین الاقوامی قانونی حیثیت کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے عزم کو واضح کرتا ہے۔
Tags: آذربائیجان پاکستان