Turkiya-Logo-top

پاکستان کی شام کے خلاف اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

پاکستان نے شام کے شہر ادلب میں واقع ابو الظہور ایئربیس پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

وزارت خارجہ پاکستان نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے شام کے خلاف اس نوعیت کی اشتعال انگیز کارروائیاں خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور ان سے علاقائی صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

پاکستان نے شام کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام پر زور دیا ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ شام میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

پاکستان نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی کارروائیوں کا نوٹس لے اور بین الاقوامی قانون کی مسلسل خلاف ورزیوں پر اسرائیل کو جواب دہ بنانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

وزارت خارجہ پاکستان کے مظابق خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام ناگزیر ہے۔

Read Previous

عالمی یومِ انسانی ہمدردی، اسحاق ڈار کا انسانی خدمت گاروں کو خراجِ تحسین

Leave a Reply