Turkiya-Logo-top

پاکستان نے افغان سرحد سے آنے والے 4 ڈرونز مار گرائے

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق 30 جون کو افغان سرحد کی جانب سے بلوچستان کے سرحدی علاقے میں چار ابتدائی نوعیت کے ڈرونز بھیجے گئے یہ ڈرونز ان دہشت گرد عناصر کی معاونت کے تناظر میں دیکھے جا رہے ہیں جو افغان سرزمین سے سرگرم ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے جدید فضائی دفاعی نظام نے فوری طور پر ان ڈرونز کو شناخت کیا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام چاروں ڈرونز کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔ سکیورٹی فورسز نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور مکمل تیاری کا مظاہرہ کیا جس کے باعث یہ تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

ترجمان کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر چوکس اور تیار ہیں۔ ملک کی فضائی حدود اور سرحدی خودمختاری کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں خطے میں کشیدگی کو بڑھانے کا باعث بن سکتی ہیں پاکستان کا مؤقف ہے کہ امن و استحکام کے لیے ذمہ دارانہ رویہ اپنانا ضروری ہے۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر اس طرح کی سرحد پار اشتعال انگیز کارروائیاں جاری رہیں تو پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے اور ہر ممکن مؤثر جواب دیا جائے گا۔

پاکستانی سکیورٹی فورسز ملک کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہیں اور کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

Read Previous

ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی چوٹی پر’شادی کی پیشکش‘ کرنے والا روسی جوڑا کون ہے؟

Read Next

بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے لاس اینجلس میں جدید کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا

Leave a Reply