روس کے شہر ولادی ووستوک میں جاری ایسٹرن اکنامک فورم 2026 میں پاکستان نے روس کے مشرق بعید کے علاقوں کے ساتھ تخلیقی معیشت ((CREATIVE ECONOMYکے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔
روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے فورم کے ایک سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور پاکستانی فلم ساز، ڈیزائنرز اور فنکار روس کے مختلف ثقافتی پلیٹ فارمز پر شرکت کر رہے ہیں۔
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات صرف ثقافت تک محدود نہیں بلکہ تجارت، رابطہ کاری اور میڈیا کے شعبوں میں بھی تعاون موجود ہے۔ ان میں پاکستان اور روس کے درمیان روڈ ٹرانسپورٹ معاہدہ، میڈیا اداروں کے درمیان روابط اور کراچی و گوادر بندرگاہوں کے ذریعے علاقائی رابطے شامل ہیں۔

پاکستانی سفیر کے مطابق فلم، اینی میشن، فیشن، دستکاری، جواہرات اور زیورات جیسے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان مزید تعاون کے امکانات موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بہتر سفری اور تجارتی رابطوں کے ذریعے پاکستان، روس کے مشرق بعید اور ایشیا کی دیگر منڈیوں کے درمیان ثقافتی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
ایسٹرن اکنامک فورم میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی خطاب کیا، جس میں انہوں نے روس کے مشرق بعید کے علاقے کو اقتصادی ترقی اور بین الاقوامی تعاون کے لیے اہم قرار دیا۔
